دشمن کا دیرینہ منصوبہ ہے ہر مسلم ملک کو تنہا کر کے آسان ہدف بنایا جائے ، شفیق الرحمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ کو صہیونی جارحیت کے خلاف یک زبان، یک جان اور یکجہتی کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔
دشمن کا دیرینہ منصوبہ یہی ہے کہ ہر مسلم ملک کو تنہا کر کے اسے آسان ہدف بنایا جائے ، اور اسے داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جائے ۔ ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں، دینی و فکری رہنماؤں، اور رائے عامہ پر اثر رکھنے والے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دانشمندی، بصیرت اور جرأت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کریں اور امت کے اتحاد و دفاع کے لیے عملی کردار ادا کریں۔اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر ظالم صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کو واضح پیغام دے کہ مسلم ممالک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیا جائے گا، اور اس کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جائ