سکول کی گرانٹ ضائع ہوئی تو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ،سی ای او ایجوکیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے تمام سربراہان ادارہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ۔۔۔
جن سکولوں کو لیو انکیشمنٹ / فنانشل اسسٹنٹ کا فنڈ جاری ہوچکا ہے ۔ وہ سربراہان ادارہ 30 جون 2025 تک اپنے بل ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سے کلیئر کروا کے رپورٹ دفتر جمع کروائیں۔ اگر کسی سکول کی گرانٹ ضائع ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ سکول کے ڈی ڈی پرعائد ہوگی اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔