ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے 21 پولٹری شیڈز کی غیر مشروط منظوری دیدی، 3 کیسزمسترد

ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے 21 پولٹری شیڈز کی غیر مشروط منظوری دیدی، 3 کیسزمسترد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ماحولیاتی منظوری کے لیے مختلف نوعیت کے 34 کیسز پیش کیے گئے جن میں پولٹری شیڈز، پٹرول پمپس، وئیر ہاؤسز، ہسپتال، تعلیمی ادارہ اور کمرشل بلڈنگ شامل تھے ۔ اجلاس میں پیش کیے گئے کیسز میں 24 پولٹری شیڈز میں سے سرگودہا کے 11، میانوالی کے 8، بھکر کے 4 اور خوشاب کا ایک، 4 پٹرول پمپس میں خوشاب کے 2، سرگودہا اور میانوالی کا ایک ایک، سرگودہا کے 2 وئیر ہاؤسز جبکہ ایک ہسپتال، ایک کمرشل بلڈنگ اور ایک تعلیمی ادارے کا کیس بھی شامل تھا۔ کمیٹی نے تین پولٹری شیڈز کے کیسز کو ماحولیاتی تحفظ کے تقاضے پورے نہ کرنے پر مسترد کر دیا جبکہ دیگر کی غیر مشروط منظوری دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا کہ ڈویژن میں ترقیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ضرور کی جائے گی، لیکن ماحولیات کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہر منصوبے کو ماحول دوست خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں