دو رویہ سیشن روڈ پر ورکشا پ مالکان نے قبضے جما لئے

 دو رویہ سیشن روڈ پر ورکشا پ مالکان نے قبضے جما لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہریو ں کی بار بار شکایات کے باوجود گزشتہ سال تعمیر ہونیوالے دو رویہ سیشن روڈ پر ورکشا پ مالکان نے قبضے جما رکھے ہیں۔۔۔

 جس کی وجہ سے آمدورفت محدود ہو کر رہ گئی ہے ، گاریگر اور ان کا عملہ گاڑیاں ڈیوائیڈر کے دونوں اطراف کھڑی کر کے مرمت کرتے ہیں یہی نہیں انہوں نے کئی کئی فٹ حصے دوکانوں میں شامل کر رکھے ہیں اہل علاقہ کے مطابق قبل ازیں اس حوالے سے تحصیل انتظامیہ ایکشن لے چکی ہے مگر کچھ ہی دنوں بعد پھر سے صورتحال معمول پر آ گئی اور یہ مصروف اور حساس سڑک سکڑ کر رہ گئی ہیں، لوگوں کا کہناہے کہ ورکشاب مالکان نے قبضے جمانے کی مقابلہ بازی شروع کر رکھی ہے ایک دوسرے کی ضد میں قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے علاوہ لوگوں کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،کمشنر سرگودھا کو اس امر کا نوٹس لے کر فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں