لڑکے سے مبینہ زیادتی ، قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

 لڑکے سے مبینہ زیادتی ، قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرلی گئی۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں سبحان خالد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اس کے کم عمر بھائی کو مبینہ طور پر قابو کرلیا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرکے بلیک میل بھی کیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں