میونسپل کارپوریشن کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں دشواری کا سامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگودھا کی دکانوں کے کرایہ جات محکمہ ریونیو نے اپنی نگرانی میں لے لئے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے کمرشل نقشوں کی منظوری کے لئے ڈی پی ڈی سی التواء کا شکار ہے جس سے ادارے کے کروڑوں کی ریکوری بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے ادارے کوبجٹ کی تیاری میں دشواری آرہی ہے اور رواں بجٹ کو ریوائز میں بھی مشکلات آرہی ہیں۔