اسلام امن وسلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا :جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلام امن وسلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے امن و امان کی بحالی اور ملکی بقا وسلامتی اور استحکام کے لئے ہمارے اسلاف نے بے مثال و لازوال کردار ادا کیا ہے۔۔۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل فیصل آباد کے امیر قاری محمد ارشد ، ناظم افتخار احمد فراز ، ناظم مالیات رانا کلیم اللہ ، خالد محمود اعظم آبادی ، شیخ الحدیث مولانا عبد الشکور کاظم ، مولانا حبیب الرحمٰن ساجد ، سعید احمد انصاری ، ڈاکٹر عبدالرحمن ، حافظ محمد اسحاق سلفی ، حافظ صغیر احمد ، قاری ہاشم رحیم ، حافظ عمر فاروق ارشد و دیگر نے کابینہ کے اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث دعوت و تبلیغ کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے رمضان المبارک میں غریب و حق دار لوگوں تک راشن پہنچانے کے بعد عید الاضحی کے موقع پر مستق و حق دار لوگوں تک گوشت پہنچانے کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ۔ اجلاس میں اسرائیل کے بعد امریکہ کی طرف سے ایران پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی برادری کی نااہلی اور سستی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کروانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے وگرنہ یہ آگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے ۔