شہرکی مین گلی اراں والی سیوریج کا پانی جمع،گزرنا محال ہو گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی شہرکی مین گلی اراں والی سے گزرنامحال ہوگیا۔۔۔
سیوریج کا پانی گلی میں مٹر گشت کررہاہے اپنے اپنے کام سرانجام دینے کے لیے بچے بوڑھے عورتوں کو اس گندے پانی سے گزرکرجانا پڑرہاہے دوسری جانب میونسپل انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی تفصیلات کے مطابق کندیاں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی سستی نااہلی کیوجہ سے شہر کی ہرگلی محلہ جوہڑ میں تبدیل ہوچکا ہے گلیوں میں منہ کھولے مین ہولز حادثات کا باعث بننے لگے شہرکی مین گلی اراں والی سے گزرنا محال ہوگیا ہے مرد، خواتین، بچے ،بوڑھے سیوریج کے پانی سے گزر نے پر مجبور ہیں۔