ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی نے چارج سنبھال لیا
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔
جب وہ اپنے دفتر پہنچیں تو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ذوالفقار حسن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی پی او نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کیا اور دفتر کی تمام برانچوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ضلع خوشاب کو کرائم فری بنانے کا عزم لے کر آئی ہیں، اور ان شاء اللہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس مشن کو پورا کریں گی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، لیکن غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔