بھاگٹانوالہ میں نالوں کی صفائی کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا

بھاگٹانوالہ میں نالوں کی صفائی  کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ میں نالوں کی صفائی کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی کھدائی کے بعد عملہ غائب ہو گیا۔ صفائی مہم سست روی کا شکار ہونے سے علاقے کی سڑکیں کیچڑ اور۔۔۔

 گندے پانی سے بھر گئیں، جس کے باعث کاروباری نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ تاجر برادری اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ادھورے کام نے عوام کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور صفائی کے کام کو مکمل کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں