الیکٹرک بسوں کے سٹینڈ بنانے کیلئے ٹینڈر کا عمل مکمل
مجموعی طور پر 56بس سٹینڈ بنائے جا رہے ،32فیصد کم پر ٹھیکہ ہوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا نے ضلع بھر میں الیکٹرک بسوں کے مسافروں کے لیے بس سٹینڈ بنانے کے لئے ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا،ٹھیکیداروں کے مقابلہ بازی کی وجہ سے 32فیصد کم پر ٹھیکہ ہوا، ضلع بھر میں مجموعی طور پر 56بس سٹینڈ بنائے جا رہے ہیں جن پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں میونسپل کارپوریشن میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے بنائے گے جائنٹ اکاؤنٹ سے کی جائے گی ،منصوبہ پر ٹھیکیدار ورک آرڈر جاری ہوتے ہی چند کام شروع ہو جائے گا منصوبہ آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اس منصوبے کے لیے آٹھ کروڑ مختص کئے گے تھے یاد رہے حکومت کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کے فنڈ زسے جائنٹ اکاؤنٹ بنایا گیا ہے جہاں سے ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ بلدیاتی ادارے کو دیئے جاتے ہیں۔