مصا لحہ جات بیچنے والی عورتیں گھر میں گھس کر ’’چونا‘‘ لگا گئیں

مصا لحہ جات بیچنے والی عورتیں گھر میں گھس کر ’’چونا‘‘ لگا گئیں

دو برقعہ پو ش عورتیں عمران کے گھر گھسیں،طلائی بالیاں اتروا کر لے گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مصا لحہ جات فروخت کرنے کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہونیوالی نو سرباز خواتین قیمتی زیورات لے اڑیں ،بتایا جاتا ہے کہ زین پور کے رہائشی محمد عمران کے گھر گزشتہ دن دیہاڑے دو برقعہ پو ش خواتین مصالہ جات فروخت کرنے کے بہانے داخل ہوئیں ،جنہوں نے گھر میں موجود خواتین کو باتوں میں لگا کر ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بالیاں ا تروا کر لے گئیں ، خواتین کاکوئی سراغ نہیں لگ سکا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں