انڈوں اور برائلر گوشت کے ریٹ زیادہ مقرر،صارفین پریشان

 انڈوں اور برائلر گوشت کے ریٹ زیادہ مقرر،صارفین پریشان

330روپے درجن فروخت ہونے والے فارمی انڈوں کا ریٹ 347مقرر540والے برائلر گوشت کے نرخ 548روپے مقرر،سرکاری نرخنامہ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈنک ٹپاؤ پالیسی اور یا بد انتظامی ؟330 روپے فروخت ہونے والے فارمی انڈے کا نرخ 347 روپے درجن اور 540 روپے کلو فروخت ہونے والے گوشت برائلر کے ریٹ 548 روپے مقرر کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق سرگودھا مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے زمہ دار صرف دوکاندار نہیں بلکہ مارکیٹ کمیٹی جلتی پر تیل کا کام کرر ہی ہے گزشتہ روز ریٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے کھلے عام مارکیٹ میں 330 روپے درجن فروخت ہونے والے فارمی انڈے کا سرکاری ریٹ 347 روپے جاری کر دیا اسی طرح مارکیٹ میں 540 روپے کلو فروخت ہونے والے گوشت برائلرز کا سرکاری ریٹ 548 روپے کلو جاری کر دیا جس پر صارفین نے مہنگائی کی زمہ داری دوکانداروں بجائے مارکیٹ کمیٹی پر ڈال دی جو مارکیٹ سے بے خبر اپنا سرکاری نرخ نامہ جاری کردیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں