چینی، گھی،گندم کے سٹاکس کی تازہ رپورٹ طلب کر لی گئی

 چینی، گھی،گندم کے سٹاکس کی تازہ رپورٹ طلب کر لی گئی

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن کی تیاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کامرس انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چینی، گھی اور گندم کے سٹاکسٹس کی تازہ رپورٹ طلب کر لی گئی،ذرائع کے مطابق ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف وسیع پیمانے پر ایکشن لینے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ سٹاکسٹوں کی فہرستیں اورانکے کوائف مرتب کر کے ضلعی حکومتوں کو ارسال کئے گئے تھے جن میں سرگودھا کے 58سٹاکسٹ/ڈیلرز شا مل ہیں ،جبکہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں خود ساختہ رد و بدل اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف اب تک ہونیوالی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں