مڈھ رانجھا براستہ رام دیانہ سیالموڑ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،تعمیر کا مطالبہ
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا براستہ رام دیانہ سیالموڑ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،سڑک کی تعمیرکیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں عوامی مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق مڈھ رانجھا تاسیالموڑ براستہ چک سلیمان ،رام دیانہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے ۔سڑ ک کی حالت ابتر ہونیکی بناء پر نواحی موضعاجات کے رہائشیوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اورکسانوں کو بھی اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچے میں شدید دشواری ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو آمدو رفت میں آسانی ہوسکے۔