بھیرہ بار کے صدر،جنرل سیکرٹری کا الیکشن 10جنوری کو ہوگا

بھیرہ بار کے صدر،جنرل سیکرٹری کا الیکشن 10جنوری کو ہوگا

حبیب نواز ،شفیق الرحمن صدر،عون عباس اور رانا زبیر جنرل سیکرٹری کے امیدوار

 بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل بار بھیرہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر پولنگ 10 جنوری کو ہوگی، جبکہ دیگر تمام عہدوں کے امیدوار غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں لائبریری سیکرٹری مہر محمد سیف اللہ ، مارکیٹ سیکرٹری سیف اللہ ، جوائنٹ سیکرٹری سید ثاقب عباس نقوی ، نائب صدر مہر خرم شہزاد ، آڈیٹر چوہدری محمد اقبال گوندل اور فنانس سیکرٹری تیمور مغل شامل ہیں ،ایگزیکٹو ممبران کے لیے بلال ذکریا ، حمزہ شمشاد خان ، محمد علی حسنین،ملک خالد گلشیر ، رانا محمد اکرم ، محمد ممتاز لالی ، اسرار احمد قریشی ، عامر شہزاد کنگرہ ، شیخ خالد محمود اور علی حسن گجر بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔صدر کے عہدے کے لیے فاؤنڈرز گروپ، پروفیشنل گروپ اور العدل گروپ کے مشترکہ امیدوار مہر حبیب نواز وینس کا مقابلہ شفیق الرحمن بھٹی لا گروپ کے امیدوار مظہر محمود اویس سے ہوگا، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے سید عون عباس کاظمی اور رانا زبیر خورشید آمنے سامنے ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں