قومی پولیو مہم:2تا 8فروری تک 63ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

قومی پولیو مہم:2تا 8فروری تک  63ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

شاہ پور (نمائندہ دنیا)ملک بھر میں 2تا 8 فروری تک قوم کے مستقبل کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنانے کیلئے قومی پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

اس دوران تحصیل شاہ پور کے 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان اصغر نے پولیو ورکرز کے تربیتی سیشن کے بعد بتایا کہ پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وہ مقررہ شیڈول کے مطابق گھروں میں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کو خوش آمدید کہیں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مکمل تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں