ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
سٹی پولیس جوہرآباد نے دورانِ گشت ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کاربین بارہ بور اور ایک کارتوس برآمد کیا۔خوشاب پولیس نے ایک ملزم سے کلاشنکوف اور پانچ گولیاں جبکہ قائدآباد پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کر کے اس سے 120 لٹر دیسی شراب برآمد کی۔ تینوں ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔