308واں سالانہ عرسِ نقشبندی عقیدت و احترام کیساتھ منعقد کیا گیا
میانی نامہ نگار )میانی میں عظیم الشان دینی و روحانی اجتماع 308واں سالانہ عرسِ نقشبندی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔۔۔
جس میں ملک بھر سے نامور علمائے کرام، مشائخِ عظام، نعت خواں حضرات اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی عرسِ مبارک کے موقع پر علما و مشائخ نے اپنے روحانی خطابات میں کہا کہ بزرگانِ دین اور اولیائے کرام کا فیض آج بھی جاری ہے اور انہی مقدس ہستیوں کے ذریعے پورے عالم میں اسلام کی روشنی پھیلی۔ مقررین نے سیرتِ اولیاء، محبتِ رسول ؐ، اخوت، امن اور اصلاحِ معاشرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔