ٹریفک پولیس خوشاب کا لا کالج میں روڈ سیفٹی آگہی پروگرام

 ٹریفک پولیس خوشاب کا لا  کالج میں روڈ سیفٹی آگہی پروگرام

خوشاب (نمائندہ دنیا)ٹریفک پولیس خوشاب کی جانب سے عوام الناس، بالخصوص نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کرانے کے لیے مقامی لاء کالج خوشاب میں ایک آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق نعیم نے طلبہ کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ کم عمر افراد کا موٹر سائیکل چلانا نہ صرف خطرناک بلکہ قانوناً جرم بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں