ملتانی گیٹ بھیرہ میں برقی تاروں میں آگ، ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا
بھیرہ (نامہ نگار)بھیرہ کے ملتانی گیٹ (دروازہ لالو والا) کے چوک میں نصب واپڈا کے پول سے لٹکی برقی تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور واٹر کینن کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پا لیا۔ریسکیو اہلکاروں کی تیز اور مؤثر کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور شہر ایک بڑے ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا۔ اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کے عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔