موچھ وانڈھی اللہ ھو والی میں 4روزسے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب

موچھ وانڈھی اللہ ھو والی میں  4روزسے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب

موچھ(نمائندہ دنیا)موچھ وانڈھی اللہ ھو والی میں 4روزسے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہے واپڈا فیسکو میانوالی کے شہباز خیل سب ڈویژن کو ٹرانسفارمر کی خرابی کی فوری اطلاع کر دی گئی تھی۔۔۔

 مگر چار دن گزرنے کے باوجود فیسکو میانوالی نے ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا ، سینکڑوں افراد سخت پریشان ہیں ، عنایت اللہ خان، کاشف خان ،کامران دیگر نے ایکسیئن واپڈا آپریشن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے صارفین کی تکالیف کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں