تجاوزات کیخلاف میونسپل کارپوریشن اور پیرا کا مشترکہ آپریشن

تجاوزات کیخلاف میونسپل کارپوریشن اور پیرا کا مشترکہ آپریشن

تجاوزات کیخلاف میونسپل کارپوریشن اور پیرا کا مشترکہ آپریشن بلاک نمبر2میں کام مکمل، بلاک نمبر12سے محمدی کالونی تک آپریشن شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن اور پیرا کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کلین بدھ کے رو ز بھی جاری رہا، ایم او آر زوہا بلوچ اور انفورسمنٹ آفیسر علی عمران کی زیر نگرانی ٹیم نے بھاری مشینری کے ہمراہ اندرون شہر بلاک نمبر2میں پختہ تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل کرتے ہوئے بلاک نمبر12سے محمدی کالونی تک واٹر سپلائی روڈ کے اطراف آپریشن شروع کر دیا، اس دوران واٹر سپلائی روڈ کے دوکانداروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی ، جس پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید عملہ اور فورس کو طلب کر لیا گیا ، اس روڈ پر لوگوں نے دوکانوں اور گھروں کے باہر دس سے پندرہ فٹ تک ناجائز قبضے جما کر پختہ تعمیرات قائم کر رکھیں تھیں جنہیں مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا، اس دوران سات دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوز کیا گیا سامان قبضہ میں لے کر دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں