خواتین سمیت 17افرا د کا پولیس پر حملہ،اشتہاری بھگا دیا
خواتین سمیت 17افرا د کا پولیس پر حملہ،اشتہاری بھگا دیا عمران 137 جنوبی میں مامو ں کے گھر روپوش تھا ،پولیس پر پتھرائو،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کے مقدمہ کے مفرور اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے کے دوران خواتین سمیت درجن سے زائد افراد کا پولیس پر پتھراؤ، اشتہاری کو بھگا دیا، پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم عمران 137 جنوبی میں مامو ں کے گھر روپوش تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی پولیس کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی 15 سے زائد مرد اور خواتین نے پولیس پر پتھر اؤ کیا اورصورتحال کا فائدہ اٹھا کر مفرور اشتیاری عمران فرار ہو گیا مفرور اشتہاری کو پناہ دینے اور پولیس سے مزاحمت کرنے کے الزام میں ملزم عمران اس کے ماموں حنیف سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں ۔