5افراد کا محنت کش پر شدید تشدد،زندہ دفن کرنیکی کوشش

5افراد کا محنت کش پر شدید تشدد،زندہ دفن کرنیکی کوشش

5افراد کا محنت کش پر شدید تشدد،زندہ دفن کرنیکی کوششمحمد مصطفی سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے بدلہ لینے کے لئے تشدد کیا، ثناء اﷲ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترکھا ن والا میں تلخ کلامی پر محنت کش کو تشدد کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش کا الزام ،پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ترکھان والا کے رہائشی محنت کش ثناء اﷲ نے پولیس کو بتایا کہ محمد مصطفی سے اسکی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی،جس کا بدلہ چکانے کیلئے ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے تشدد کانشانہ بنایا،اورزخمی حالت میں گرنے کے بعد مجھے زندہ دفن کرنے کیلئے قریبی باغ میں لے جانے لگے ،تو اسی اثناء میں لوگ آگئے جنہیں آتا ہوا دیکھ کر ملزمان مجھے چھوڑ کر موقع سے فرارہو گئے ،پولیس نے پانچ افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں