غیر قانونی اسلحہ برآمد، 3 ملز م گرفتار کر لئے گئے

 غیر قانونی اسلحہ برآمد،  3 ملز م گرفتار کر لئے گئے

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے محمد احسان سے رائفل 222 بور اور پسٹل، امیر حمزہ سے رائفل 44 بور اور محمد مجاہد سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ ملزمان اسلحہ کا کوئی لائسنس پیش نہ کر سکے ۔ جس پر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ڈی پی او میانوالی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں