مزید2پتنگ فروش گرفتار،درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوربرآمد
مزید2پتنگ فروش گرفتار،درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوربرآمد عادل اور حسنین شامل ،مقدمات درج،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ،ڈی پی او
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ کڑانہ پولیس نے مزید دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عادل اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہا ہے کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔