2جواں سال بہنیں لاپتہ،اغوا کاشبہ،مقدمہ درج کر لیا گیا
2جواں سال بہنیں لاپتہ،اغوا کاشبہ،مقدمہ درج کر لیا گیا85جنوبی سے گائوں آ رہی تھیں،گاڑی تبدیل کر نے کے دوران غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 47 اڈا سے دو جواں سالہ بہنیں پرسرار طور پر پر لاپتہ، پولیس نے اغوا کا شبہ ظاہر کر کے مقدمہ درج کرلیابتایا جاتا ہے کہ 118شمالی کی رہائشی 26سالہ مسماۃ(ر) اور اسکی بہن19سالہ مسماۃ(ص) اپنی بڑی بہن سے ملکر 85جنوبی سے واپس گاؤں آ رہی تھی کہ گاڑی تبدیل کرنے کیلئے 47اڈا پر اتریں اور پر اسرار طورپر غائب ہو گئیں،ورثاء کی جانب سے ان کے اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ایک خاتون اور پانچ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر کینٹ پولیس نے والد کی مدعیت میں دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بہنوں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔