مرکزی قصبہ گجرانوالہ صفائی سے محروم، طلبہ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور

   مرکزی قصبہ گجرانوالہ صفائی  سے محروم، طلبہ گندے پانی  سے گزرنے پر مجبور

شاہ پور صدر (نامہ نگار)قریبی قصبہ گجرانوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی واحد گزرگاہ سیوریج کے گندے پانی، کیچڑ اور کوڑا کرکٹ سے بھری ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

اہل علاقہ کے مطابق سکول جانے والے طلبہ و طالبات روزانہ گندے پانی اور کیچڑ میں سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس سے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ حکومت نے اربوں روپے خرچ کر کے ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی، لیکن آج تک اس مرکزی قصبہ میں صفائی کے لیے کوئی ٹیم نہیں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں