تحصیل بھیرہ اور گردونواح میں سڑکوں کی بحالی، تعمیر کے منصوبے منظور :صہیب احمد بھرتھ
بھیرہ(نامہ نگار) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ اور وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی انتھک کاوشوں سے تحصیل بھیرہ اور گردونواح میں سڑکوں کی بحالی، تعمیر اور توسیع کے متعدد منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں۔
وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں اور اگلے ماہ تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ،صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ بھرتھ برادران نے ہمیشہ وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کو ترجیح دی ہے ۔