گرلز کالج شاہ پور مخدوش، طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم پر مجبور

گرلز کالج شاہ پور مخدوش، طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم پر مجبور

گرلز کالج شاہ پور مخدوش، طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم پر مجبور کلاس رومز کی چھتوں سے سیمنٹ کے ٹکڑے گرنے لگے ،طالبات کو خطرات لاحق

شاہ پور صدر (نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شاہ پور صدر کی عمارت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ، جہاں کلاس رومز کی چھتوں سے سیمنٹ کے ٹکڑے گرنے لگے ہیں، جس سے طالبات کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ صورتحال کے خلاف طالبات کے احتجاج کے باوجود کالجز ونگ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔طالبات کے مطابق کالج کے متعدد کلاس رومز کو خستہ حالی کے باعث ناکارہ قرار دے کر بند کر دیا گیا ہے ، جس کے باعث پندرہ سو سے زائد طالبات سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ کالج میں موجود لائبریری، کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبارٹریز کو تالے لگا کر بند رکھا گیا ہے جبکہ کلاس رومز کا فرنیچر بھی مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں