9 سال سے مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کر لئے گئے
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر تھانہ چھدرو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان سردار خان اور عمران خان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم عمران خان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی، جس کا کوئی لائسنس پیش نہ کیا جا سکا۔
جس پر الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔