ڈی پی او خوشاب کا تھانہ نوشہرہ کا اچانک معائنہ، شفافیت اور شائستگی پر زور

ڈی پی او خوشاب کا تھانہ نوشہرہ کا اچانک  معائنہ، شفافیت اور شائستگی پر زور

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس اسٹیشن نوشہرہ کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران تھانے کی صفائی، فرنٹ ڈیسک، آن لائن ریکارڈ، حوالات، سی سی ٹی وی کیمرے اور اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ عوام سے شائستگی سے پیش آئیں، ان کے مسائل سن کر فوری حل یقینی بنایا جائے اور مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں