شوکت علی کا کچہری روڈ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا موقع پر جا کر جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کچہری روڈ فلائی اوور کے تعمیر و مرمت کے کام کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایکسین ہائی ویز کے ملک گلفام اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے اور کارپٹ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو ایک روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ کارپٹ کے کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، فلائی اوور کے وائرنگ، پولز اور دیگر الیکٹرک کام کو درست اور محفوظ بنایا جائے ۔