جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی واضح مثال

 جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی واضح مثال

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی واضح مثال مسائل عرصہ سے حل طلب ،بنیادی سہولیات کا فقدان اب مکینوں کا مقدر بن چکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نیو ملت ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں میں جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی واضح مثال بنے ہوئے ہیں، میٹھے پانی کی عدم فراہمی سے لے کر سیوریج نظام تک تمام بنیادی مسائل عرصہ سے حل طلب چلے آ رہے ہیں اور بنیادی سہولیات کا فقدان اب مکینوں کا مقدر بن چکاہے ،گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ بھر کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے ،عرفان، عمران ، جہانگیر،محمد عثمان ، عامر اقبال، ارشد ، محمد یوسف، سبطین ، اکرام اﷲ، محمد ساجد و دیگر مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے بار بار رجوع کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ،اس لئے لوگ جانوروں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں