مقرر نرخ نامہ کی بدستور خلاف ورزی اور لوٹ مار جاری
مقرر نرخ نامہ کی بدستور خلاف ورزی اور لوٹ مار جاری ریستورانوں اور شاپس مالکان مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے
سرگودھا(نعیم فیصل سے )حکومتی احکامات کے باوجود مناسب ایکشن لے کر مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس یقینی نہیں بنایا جا سکا جس کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے پر قائم ہوٹلوں اور کھانے پینے کی اشیاء دینے والی دیگر شاپس کیلئے مقرر کردہ نرخ نامہ کی بدستور کھلی خلاف ورزی اور لوٹ مار جاری ہے ، اس امر کا انکشاف ڈویژنل انتظامیہ کو موصول ایک تفصیلی سورس رپورٹ میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ سروسز ایریاز میں قائم ریستورانوں اور شاپس مالکان مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،اور حالیہ ایک سال کے دوران نوسربازی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس حوالے سے درجنوں ایف آئی آرز بھی ہو چکی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی روک تھام نہیں،ریستورانوں اور شاپس مالکان کی آشیر باد پر چھوٹے چھوٹے نوسر باز گروہ سرگرم عمل ہیں ،جن میں ان کے ملازمین بھی شامل ہیں،اسی طرح کاؤنٹرز یا نمایاں مقامات پر ہوٹل و شاپس مالکان نے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کررکھے ،موٹروے سروس ایریا بھیرہ ،سالم کے نارتھ اور ساؤتھ میں قائم ہوٹل مالکان اور دیگر شاپس پر مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے جہاں لاہور اور اسلام آباد سے آنیوالی جملہ ٹریفک رکتی اور مسافر کھانا کھاتے اور دیگر اشیاء خریدتے ہیں ،باعث تشویش امر یہ ہے کہ متعدد شکایات ،جی ایم موٹر وے اور ڈائریکٹر وزیر اعلی پٹیشن سیل کے احکامات پر عملدرآمد کاغذی کاروائی تک محدود ہے