ٹریفک حادثہ تین خواتین سمیت 4مسافر شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر ٹریفک حادثہ تین خواتین سمیت 4 مسافر شدید زخمی ہوگئے ،بتاجاتا ہے کہ سیال موڑ سے لکساں کی طرف جاتے ہوئے آٹو رکشہ نامعلوم مزدہ سے ٹکرا گیا۔
حادثہ مزدہ ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگانے کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں مختار احمد، منیہہ، زروہ اور زاہدہ بی بی شامل ہیں جن کا تعلق چک 103 ایس بی سے ہے ، دو زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ جبکہ دو کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔