ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے نقدی وموبائل چھین لیا
ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے نقدی وموبائل چھین لیاگھروں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، قیمتی زیورات و دیگر اشیا چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بھا بھڑہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سلطان احمد نامی شخص سے ساٹھ ہزار روپے نقدی وموبائل چھین لیا،جبکہ سلطان ٹاؤن ساہی وال کے محمد طاہر ،رزاقیہ کالونی کے ظہور احمدکے گھروں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، قیمتی زیورات و دیگر اشیاء ،اورکلس شریف سے محمد جنید،چاوے والا سے زنیر حسن کی موٹرسائیکلیں نامعلو م افراد اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔