گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ میں طلبہ میں تقسیم انعامات تقریب

گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول  بھیرہ میں طلبہ میں تقسیم انعامات تقریب

بھیرہ(نامہ نگار) گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خصوصی ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں والدین، طلبہ اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید، نعتِ رسولِ مقبولؐ اور ذکرِ الٰہی سے ہوا جسے حاضرین نے بے حد سراہا سکول پرنسپل خواجہ فیصر محبوب الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں