ایسٹر کی تقریبات انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئیں
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں مسیحی برادری کی ایسٹر کی تقریبات انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئیں 6مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
جہاں پر سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے تھے جبکہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے تقریبات کے مقامات اور قرب و جوار کی شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیا ہوئے تھے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی اور ستھرا پنجاب اتھارٹی کے مانیٹرنگ مینجر چوہری زیشان آصف دن بھر اپنے اپنے اداروں کے انتظامی امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں علاقے میں موجود رہے۔ ایسٹر کی تقریبات چک نمبر 120 جنوبی چک نمبر 135 جنوبی چک نمبر 111 شمالی چک نمبر 114 شمالی چک نمبر 20 شمالی چک نمبر 121 جنوبی سمیت دیگر مقامات پر انجام دی گئیں ستھرا پنجاب اتھارٹی سلانوالی کی جانب سے مسیحی سینیٹیشن سٹاف کو راشن کے گفٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔