بارشوں سے دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال

 بارشوں سے دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال

بارشوں سے دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال کی ٹیموں نے محصور افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کی تحصیل عیسی\' خیل کے علاقہ کنڈل چھرا والا میں علاوہ بھر میں طوفانی بارشوں سے دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا سیلابی صورتحال کے سبب متاثرہ گھروں میں متعدد افراد محصور ہو گئے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122کی ٹیموں نے محصور افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تاحال ریسکیو 1122کی ٹیموں نے سیلابی علاقوں سے 268 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ خشک مقام پر منتقل کر دیا ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 60 ریسکیورز مع 5 کشتیوں ، ایک ریسکیو وہیکل، 05 ایمبولینسز حصہ لے رہی ہیں ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ یہاں کے ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال کر رہے ہیں اس دوران ایک نوجوان ظفر اقبال کنڈل کے دریائی نالے کو سیلابی پوزیشن میں پار کرنے کی کوشش میں ڈوب گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر بچایا اور نالے سے زندہ نکال لیا۔ کندیاں کے قریب دریائے سندھ میں بھی ملک بھر میں بارشوں کے بعد دریائے اٹک اور دریائے کرم سے پانی مل کر بھاری مقدار میں یہاں پہنچ گیا ہے جس سے دریا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور چشمہ بیراج کی تمام جھیلیں پانی سے بھر چکی ہیں پانی مزید آ رہا ہے جس سے چند دن بعد مزید سیلابی پوزیشن بن جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں