ساہیوال میں ساڑھے 3 ارب کے ترقیاتی منصوبہ پر کام جاری ق

ساہیوال میں ساڑھے 3 ارب کے ترقیاتی منصوبہ پر کام جاری ق

ساہیوال میں ساڑھے 3 ارب کے ترقیاتی منصوبہ پر کام جاری سٹریٹ لائٹس کے مسائل منصو بہ کی تکمیل سے حل ہو جائیں گے ، پارلیمانی سیکرٹری

ساہیوال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)ساڑھے تین ارب روپے کے میگا ترقیاتی منصوبہ پر کام جاری ہے ،ساہی وال شہر اور مضافاتی آبادیوں کے نکاسی آب، گلیوں میں ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس کے مسائل اس منصو بہ کی تکمیل سے حل ہو جائیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ دو پارک بھی اہل ساہی وال کی تفریحی ضروریات پورا کرنے کیلئے بننے جا رہے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری فنانس بیرسٹر تیمور علی خان نے وارڈ نمبر 5میں ایک عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ وعدوں اور کھوکھلے دعووں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتے ، بجلی اور گیس کے معاملات وفاق سے متعلق ہیں تاہم وہ اپنی کوشش ضرور کریں گے کہ عوام کو اس ضمن میں بھی جو ممکن ہے وہ سہو لیات دلوائی جائیں اور جن سکیموں کے فنڈز جاری ہونے کے باو جود التوا کا شکار ہیں انہیں مکمل کروایا جائے ، انہوں نے اپنے خطاب میں یہ باور کروایا کہ عوام ان کے ساتھ براہ راست اپنے مسائل اور مطالبات بیان کریں، وہ ہمہ وقت ان کی خدمت کے لئے دستیاب ہین، وہ اپنے حلقہ کے ’’اکیلے ‘‘ ایم پی اے ہیں ماضی کی طرح دو دو تین تین تین ایم پی اے نہیں بنا رکھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں