صوفی اور کلاسیکل میوزک فیسٹیول استاد شفقت امانت کی خصوصی پرفارمنس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام اور آہنگ خسروی آرٹس فورم/فن انسٹیٹیوٹ سرگودھا کے اشتراک سے بیادِ اقبال کے سلسلے میں صوفی اور کلاسیکل میوزک فیسٹیول 20 اپریل بروز سوموار شام 5بجے سے رات 10بجے تک منعقد کیا جائیگا۔
تقریب میں شام چوراسی گھرانے کے نامور گائیک اور صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارشفقت امانت علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کرینگے اس کے علاوہ ان کے فرزند نادر علی خان اور عارس علی خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ پروگرام میں ماہر تعلیم اور ستار نواز صاحبزادہ سمن سلطان ‘‘تصوف اور اقبال رحمۃ اللہ علیہ’’ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کریں گے ۔منتظمین نے عوام الناس سے پروگرام میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔