بجلی چوری پر فیسکو ٹیم کا چھاپہ‘ دو افراد گرفتار‘مقدمات درج
بجلی چوری پر فیسکو ٹیم کا چھاپہ‘ دو افراد گرفتار‘مقدمات درجفیصل شہزاد اور عبداللہ بجلی چوری میں ملوث پائے گئے م مقدمات درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا )فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کے اراکین چودھری کلیم انور گجر، عامر اقبال اور محمد اشرف نے چک نمبر 134 شمالی اور چک نمبر 126جنوبی میں چھاپے مارے ۔چک نمبر 134شمالی میں رہائشی فیصل شہزاد ولد امیر (قوم مومن) کے گھر کا میٹر اتار کر مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ جبکہ چک نمبر 126جنوبی میں عبداللہ ولد عبدالستار (قوم ارائیں) اپنے گھریلو میٹر میں رد و بدل کر کے بجلی چوری کرتا پایا گیا۔ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی درخواست پر پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔