پاکستان کا ثالثی کردار عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر :ڈاکٹر غوث محمد نیازی

پاکستان کا ثالثی کردار عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر :ڈاکٹر غوث محمد نیازی

پاکستان کا ثالثی کردار عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر :ڈاکٹر غوث محمد نیازیشہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کاوشوں کے باعث دنیا امن کی جانب لوٹی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایران سے متعلق جنگ بندی کیلئے پاکستان کے مؤثر ثالثی کردار پر عالمی برادری کا اعتماد ملک کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کاوشوں کے باعث دنیا امن کی جانب لوٹی ہے ، جس سے پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی اور سفارتی کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جو بعض مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد خطے میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ پاکستان دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آج پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر کے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے ۔ حکومت اس مقصد کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ منفی رویوں کو ترک کر کے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں حکومت کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں