سکولوں میں داخلوں کا روزانہ ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنیکا حکم

سکولوں میں داخلوں کا روزانہ ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنیکا حکم

سکولوں میں داخلوں کا روزانہ ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنیکا حکمتمام چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کر دی گئی

بھیرہ(نامہ نگار )حکومت پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کا سخت حکم جاری کر دیا ہے ۔جاری مراسلے کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم (SIS) پر ڈیٹا کی بروقت اور درست اپ ڈیٹ یقینی بنائی جائے ۔مراسلے میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ بعض سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ اور حاضری کا ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔ اس سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ 20 اپریل 2026 تک طلبہ کے داخلوں، طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کا 100 فیصد درست ریکارڈ SIS پر اپ لوڈ کیا جائے ۔مانیٹرنگ ٹیموں کے دوروں کے دوران اگر ڈیٹا میں کسی قسم کی غلطی یا بے ضابطگی پائی گئی تو متعلقہ ہیڈ ٹیچر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تعلیمی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے سکولوں میں حاضری اور داخلوں کے نظام میں شفافیت آئے گی اور تعلیمی انتظام مزید بہتر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں