نہروں ،راجباہوں کے پشتے خستہ، مون سون خطرات بڑھنے لگے
نہروں ،راجباہوں کے پشتے خستہ، مون سون خطرات بڑھنے لگےمتعلقہ اداروں کی غفلت اور سست روی کے باعث صورتحال تشویشناک ہو رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا میں نہروں، راجباہوں اور کھالوں کے پشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہ کیے جا سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر سے گزرنے والی نہر لوئر جہلم، مٹھہ لک راجباہ اور استقلال آباد راجباہ کے کنارے گاڑیوں کی دھلائی کے باعث مزید خستہ حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مون سون کنٹی جنسی پلان 2026 کے تحت نہروں، راجباہوں اور کھالوں کے پشتوں کی صورتحال بہتر بنانے کے احکامات ایک ماہ قبل جاری کیے گئے تھے ، تاہم ان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی غفلت اور سست روی کے باعث صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے ، جبکہ آئندہ مون سون سیزن میں خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کھالہ جات کی خستہ حالی بھی نمایاں ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور پشتوں کی مضبوطی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔