پٹرولیم قیمتوں میں کمی، کرایوں میں 10 تا 15 فیصد کمی
پٹرولیم قیمتوں میں کمی، کرایوں میں 10 تا 15 فیصد کمی عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کر دی گئی ہے ، جبکہ عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں کرایوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے کمی پر اتفاق کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق نیا کرایہ نامہ فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں مختلف روٹس پر چیکنگ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔