سیلاب سے بروقت آگاہی ، ارلی وارننگ سسٹم فعال کرنیکا حکم
سیلاب سے بروقت آگاہی ، ارلی وارننگ سسٹم فعال کرنیکا حکم وائرلیس سیٹس کی فراہمی کا ٹاسک محکمہ آبپاشی اور پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے سپرد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ممکنہ سیلاب کی بروقت اطلاعات کے لیے سرگودھا سمیت صوبہ کے چار اضلاع میں جدید ترین ارلی وارننگ سسٹم کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان اور راجن پور کے دریائی علاقوں میں سابقہ سیلابی نقصانات کے تناظر میں سسٹم کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں وائرلیس سیٹس کی تنصیب کے لیے مختلف پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے ، جبکہ وائرلیس سیٹس کی فراہمی کا ٹاسک محکمہ آبپاشی اور پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کو سونپا گیا ہے ۔