جوہر کالونی میں خستہ سیوریج نظام، مکین بدترین مسائل کا شکار

جوہر کالونی میں خستہ سیوریج نظام، مکین بدترین مسائل کا شکار

جوہر کالونی میں خستہ سیوریج نظام، مکین بدترین مسائل کا شکارمچھروں کی بہتات، شدید بدبو اور تعفن نے زندگی اجیرن بنا دی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گنجان آباد علاقہ جوہر کالونی میں سیوریج کے انتہائی خستہ حال نظام کے باعث مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق گندے پانی کے نکاس کا مؤثر انتظام نہ ہونے سے جگہ جگہ پانی جمع ہے ، جس کے باعث مچھروں کی بہتات، شدید بدبو اور تعفن نے زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے لگے ہیں اور سینکڑوں افراد صحت کے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے اور سیوریج نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں